حیدرآباد۔27جنوری (اعتماد نیوز) گاندھی ہاسپٹل میں سوائن فلو کے مرض سے
متاثر افراد کے علاج کے لئے ایک اور وارڈ کو تشکیل دیا گیا۔ اس وارڈ کے لئے
حصوصی
طور پر نوڈل آفسر کا بھی تقرر عمل میں آیا۔ اس وقت اس دواخانہ میں
35افراد زیر علاج ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شخصی طور پر صفائی سے اس مرض
پر قابو پایا جا سکتا ہے۔